صادق سنجرانی نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اُٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محمد صادق سنجرانی نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد شروع ہوا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولا نے کی۔ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے صادق سنجرانی سے حلف لیا۔اس کے علاوہ میر ظفر اللہ زہری اور محمد خان لہڑی نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔الیکشن کمیشن کے مطابق صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
دلچسپ اور عجیب
صادق سنجرانی نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اُٹھالیا
- by Daily Pakistan
- مارچ 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 781 Views
- 9 مہینے ago