وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منصوبہ ہے اور اسے ایک پائیدار طریقہ کار کے ساتھ دوبارہ لانچ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ہیلتھ انشورنس کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ہیلتھ کارڈ کو مزید موثر بنانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ کے دوبارہ اجراءکے لیے 3 ماہ میں قابل عمل پلان طلب کر لیا ہے۔اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے، عام آدمی کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان
ہیلتھ کارڈ ن لیگ کا پراجیکٹ ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
- by Daily Pakistan
- مارچ 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 793 Views
- 9 مہینے ago