پاکستان

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے پی پی متحرک

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے پی پی متحرک

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی کے ارکان نے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے متحرک ہے۔چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمان اور نوید قمر نے رابطہ کیا اور انتخابات کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا۔اس حوالے سے شیری رحمان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری ثابت کرے گی۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی عوام، کارکن کل منائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے