پاکستان

جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار کی فیملی ڈیٹا لیک اور سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی سربراہی میں لارجر بینچ بنچ کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 23 مئی کو سماعت نہ ہوسکی، عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔گزشتہ سماعت پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے تھے کہ اس کیس میں ہمیں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) سمیت تمام خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو دیکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ 6 مئی کو جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط میں سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے بارے میں بتایا تھا۔ کہ تم واپس جا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے