بالی ووڈ کے معروف اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی، اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی ظہیر کیساتھ بہت خوش نظر آتی ہے۔شتروگھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے ساتھ سول ویڈنگ کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر باپ اپنی بیٹی کی رخصتی کا بے صبری سے انتظار کرتا ہے اور میری بیٹی ظہیر کے ساتھ بہت زیادہ خوش نظر آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ نجی تقریب میں اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ سول ویڈنگ کی ہے۔سول ویڈنگ کے بعد اس نوبیاہتا جوڑے نے اداکارہ شلپا شیٹی کے مقامی ریستوران میں ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام بھی کیا جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
انٹرٹینمنٹ
میری بیٹی ظہیر کیساتھ بہت زیادہ خو ش نظر آتی ہے ، شترو گھن سنہا
- by Daily Pakistan
- جون 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 561 Views
- 6 مہینے ago