پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے تحفظات بالکل درست ہیں ، علی امین گنڈاپور

بانی پی ٹی آئی کے تحفظات بالکل درست ہیں ، علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تحفظات بالکل درست ہیں، لوگوں کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو نام وہ ملاقات کیلئے دیتے ہیں وہ نکالے جاتے ہیں ان کو مانیٹر کیا جارہا ہے،یہ ان کیبنیادی حقوق ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب یہ ہمارے حقوق لیتے جا رہے ہوں تو آئین کے مطابق آواز اٹھانے کا حق بنتا ہے، ہم قانون کی پاسداری کرتے ہیں ۔۔ ہم اپنا حق لینے کے لیے پر امن احتجاج کر سکتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو یہ بھوک ہڑتال پورے پاکستان کی ہو گی۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کے پی کے کی حکومت نے اسٹیٹ بینک سے ایک روپے کا قرض نہیں لیا، پہلی دفعہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے 100 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب ہم آدھی قیمت پر بجلی دیں گے تو روزگار بھی آئے گا، چاہتے ہیں صوبہ اپنے پاں پر کھڑا ہو جائے، 2028 تک 800 میگاواٹ بجلی خود بنالیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دے رہے ہیں، بلاسود قرضے دے رہے ہیں، ہم نے صوبے کو فلاحی صوبہ بنانا ہے، ہم نے عوامی چیزوں پر ٹیکسز کم کیے ہیں، ہماری پالیسی ہے کہ غریب کو ریلیف دینا ہے اور مافیا پر ٹیکس بڑھانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے