جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پختوںخوا اسمبلی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفے دینے پر آمادہ ہوگئی ہے جبکہ ہم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی سربراہی کامران مرتضی کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں مولانا لطف الرحمن،فضل غفور،اسلم غوری،مولانا امجد شامل ہوں گے۔یہ اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کمیٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کریگی جبکہ نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی کے ساتھ باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کریگی۔فضل الرحمان نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلاف رائے ہے پی ٹی آئی سے تلخیاں تھیں تاہم اب تحریک انصاف کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں اور فوج الیکشن سے لاتعلق ہوجائے سب ٹھیک ہوجائے گا۔
خاص خبریں
نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور قومی نشستیں چھوڑںے پر تیار ہے ، فضل الرحمان
- by Daily Pakistan
- جولائی 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 242 Views
- 6 مہینے ago