اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے عروبہ کومل کی 50 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔عروبہ کومل کی جانب سے ان کے وکیل سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ اسی مقدمے میں پہلے سے 2 خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے ، عروبہ کومل ایف آئی آر میں میں نامزد بھی نہیں ہیں۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے 2 روز قبل عروبہ کومل کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا تھاعروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔واضح رہے کہ ترجمان پی ٹی آئی رف حسن، عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
پاکستان
جرائم
پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ ، عروبہ کومل کی ضمانت منظور رہائی کا حکم
- by Daily Pakistan
- جولائی 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 275 Views
- 1 سال ago

