امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیاں مجبوری نہیں نالائقی ، نااہلی اور کرپشن ہے۔راولپنڈی لیاقت باغ میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 25 کروڑ لوگوں کا ترجمان یہ دھرنا 5 دن مکمل کرچکا ہے، اس دھرنے سے پورے پاکستان کے لوگوں کو امید ملی ہے، پوری پوری رات بارش چلتی ہے، حبس کا موسم ہوتا ہے، تمام مشکلات کے باوجود دھرنے کے شرکا ڈٹے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا عوام کو ریلیف دلانے کیلئے ہے، بجلی کے بل کسی طبقے کے لیے ادا کرنا ممکن نہیں رہا، یہ ممکن نہیں رہا کہ لوگ بھاری بلوں کے ساتھ بچوں کو بھی پڑھا سکیں، حکومت نے بنیادی اشیائے خورونوش پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے نتیجے میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں، یہ مجبوریاں نہیں بلکہ نالائقی، نااہلی اور کرپشن ہے جس کو پوری قوم بھگت رہی ہے۔
پاکستان
حکومت کی ظالمانہ پالیسیاں مجبوری نہیں نالائقی ، نااہلی اور کرپشن ہے ، نعیم الرحمان
- by Daily Pakistan
- جولائی 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 439 Views
- 1 سال ago