معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے اپنے دیرینہ دوست و ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی ختم کرنے کی وجہ بتا دی۔جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے ان کی عمر بٹ سے منگنی ٹوٹنے کے بارے میں بھی سوال پوچھا گیا۔انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمر بٹ سے میری منگنی نہیں ہوئی تھی ہماری صرف بات پکی ہوئی تھی۔ جنت مرزا نے کہا کہ میں عمر بٹ کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کے لیے پہلے تیار نہیں تھی، تقریبا 2 سال دونوں خاندانوں کے درمیان بات چلتی رہی، اس کے بعد میں نے والدین کے مشورے سے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ میرا ان کے ساتھ گزارا نہیں ہوسکتا، اس لیے مجھے اس بات کی خوشی بھی تھی کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا، اگر نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو وہ بہت زیادہ تکلیف دہ لمحہ ہوتا۔
انٹرٹینمنٹ
جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی توڑنے کی وجہ بتادی
- by Daily Pakistan
- اگست 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 323 Views
- 4 مہینے ago