پی ٹی آئی کی جانب سے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی تمام سڑکیں بند کر دی گئیں۔راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دفعہ 144 بھی نافذ ہے، فیض آباد پل پر ڈبل لیئر کنٹینرز لگائے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی مختلف مقامات پر سیل کردیا گیا ہے۔آئی جے پی ڈبل روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کو جانے والی سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی فی الوقت معطل کردی گئی ہے۔ادھر پولیس نے ڈی چوک سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں دو شہری اور ایک تحریک انصاف کا کارکن شامل ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں آئندہ 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق جمعرات کی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان
پی ٹی آئی کا احتجاج ،پنڈی ، اسلام آباد کے تمام راستے بند
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 188 Views
- 2 مہینے ago