صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے معصوم بچیوں کی زندگیاں خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں امن و امان خراب کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں، بغاوت کی کالیں دیں، کوئی الزامات لگا رہا ہے۔ اس لیے وہ ثبوت بھی پیش کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ایک لڑکی کے نام سے 3 لڑکیوں کی تصاویر لگائی گئیں، دوسری لڑکی نے وزیراعلی مریم نواز سے خود رابطہ کیا، احتجاج کے دوران بیہوش ہونے والی لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ آپ اپنی سیاست کے لیے اتنے گر کیوں رہے ہیں؟صوبائی وزیر نے کہا کہ میں کسی غلط بیانی کو نہیں مانتا، اس ملک میں کسی کی بیٹی سستی نہیں خصوصا پنجاب میں کسی کی بیٹی سستی نہیں۔
پاکستان
سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معصوم بچیوں کی زندگی خراب کرنے کی کوشش کی گئی ، عظمیٰ بخاری
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 529 Views
- 2 مہینے ago