صدر آصف علی زرداری نے جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس یحیی آفریدی کو 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے تعینات کیا ہے۔ صدر مملکت نے 26 اکتوبر کو جسٹس یحیی آفریدی کی بطور چیف جسٹس حلف برداری کی بھی منظوری دی۔آصف علی زرداری نے جسٹس یحیی آفریدی کو آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت تعینات کیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس یحیی آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا تھا۔وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ کمیٹی دو تہائی اکثریت سیجسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان نامزد کر دیا ہے، یحیی آفریدی کا نام وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا تھا۔اجلاس کے بائیکاٹ کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان کے لیے نشستیں موجود تھیں، اجلاس میں علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئی تھیں، تمام 12 اراکین کی نیم پلیٹس بھی لگائی گئی تھیں۔پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اجلاس میں نہیں آئے تھے۔
خاص خبریں
صدر زرداری نے جسٹس یحی آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کردی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 98 Views
- 2 مہینے ago