وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور زخمی چینی شہریوں اور ان کی فیملیز سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چینی تصور سے پوری طرح متفق ہیں، چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے، واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں۔وزیر داخلہ نے چین کے سفیر، حکومت اور زخمی چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وفاقی وزیر داخلہ اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں جامع پیش رفت ہوئی ہے، اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے، چین دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔جیانگ زی ڈونگ نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔چینی سفیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان کو خط لکھا ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چینی سفارت خانے کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پاکستان
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ، وزیر داخلہ
- by Daily Pakistan
- نومبر 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 67 Views
- 2 مہینے ago