لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کام ہی احتجاج کرنا ہے اور غلط کام کریں گے تو گرفتاری ہوگی۔گزشتہ روز پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا تھا کہ سروے کرا لیے ہیں، فتنہ اور انتشار تحریک نیچے اورن لیگ اوپر جا رہی ہے۔لندن میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اسموگ 7،8 سال سے ہے، اس کے خاتمے کے اقدامات کررہے ہیں، بھٹے کے کالے دھوئیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑ رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ مونجی جلانے والے کسانوں کو روکنے کے لیے ترغیبات دے رہے ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی کاکام ہی احتجاج کرنا ، غلط کام کرینگے تو گرفتار ی ہوگی ، مریم
- by Daily Pakistan
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 136 Views
- 1 مہینہ ago