یونان کشتی حادثے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 پاکستانیوں کے نام جاری کر دیئے گئے جن میں احمد، عابد، رحمان، سفیان اور عبداللہ شامل ہیں۔یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی میں 84 پاکستانی سوار تھے، نامعلوم جگہ پر ہزاروں فٹ گہرے سمندر میں ڈوب گئے، لا پتا افراد کے بچنے کی امیدیں کم ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لاشیں حکومتی اخراجات پر پاکستان روانہ کی جائیں گی، یونانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، زندہ بچ جانے والوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں۔یونان نے 72 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن بند کردیا، درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش کی امید دم توڑ گئیں۔
پاکستان
یونان کشتی حادثے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
- by Daily Pakistan
- دسمبر 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 12 Views
- 6 گھنٹے ago