روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک رہائشی عمارت میں دھماکے سے 1 شخص ہلاک ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماسکو کے شمال مغربی حصے میں رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ہے۔روسی سیکیورٹی سروسز کے مطابق دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔اس سے قبل دسمبر میں یوکرین کی جانب سے روسی جنرل آئیگور کریل آف کو ماسکو میں ایک اپارٹمنٹ کے باہر بم دھماکے میں قتل کرنے کا اعتراف کیا گیا تھا۔کیف کی جانب سے حالیہ دھماکے کے حوالے سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
دنیا
ماسکو: رہائشی عمارت میں دھماکا، 1 شہری ہلاک، 4 زخمی
- by Daily Pakistan
- فروری 3, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 15 Views
- 4 گھنٹے ago