تاشقند: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ کانگریس سینٹر تاشقند پہنچ گئے۔ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیراعظم اور ازبک صدر محو گفتگو رہے، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
اس موقع پر ازبک صدر نے وزیراعظم کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا اور اس کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان تعارف بھی کروایا۔
گزشتہ رات وزیراعظم محمد شہباز شریف آذر بائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کر کے باکو سے ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچے جہاں ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
شہباز شریف تاشقند میں آج یادگار آزادی کا دورہ کریں گے جہاں شہباز شریف پھولوں کی چادر چڑھا کر ازبکستان کی عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت اور ازبکستان کی تعمیر و ترقی، غیور و محنتی ازبک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔
خاص خبریں
شہباز شریف کی کانگریس سینٹر تاشقند آمد، گارڈ آف آنر پیش
- by Daily Pakistan
- فروری 26, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 41 Views
- 2 ہفتے ago