مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور وفاقی وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے سرکولیشن سمری کے ذریعے وزرا کی تنخواہوں میں 188فی صد اضافے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ ہے کہ حکمران اور چینی کے کارخانوں کے مالکان ایک ہی ہیں۔
بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور عوام کی عید پھیکی کر دی ہے، عرفان صدیقی سے اپیل ہے شہباز شریف سے کہیں تنخواہ لے لیں، چینی کی قیمت کم کرا دیں۔
پاکستان
چینی کی قیمت اور وفاقی وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں: بیرسٹرسیف
- by Daily Pakistan
- مارچ 24, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 136 Views
- 3 مہینے ago