راولپنڈی (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی فوج کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ CJCSC نے پڑوسی ملک کے سرکاری دورے پر جنرل ہی ویڈونگ، سینٹرل ملٹری کمیشن (CMC) کے وائس چیئرمین اور CMC جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف جنرل لیو ژینلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران، دونوں اطراف نے متعدد شعبوں میں پاکستان اور چین کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو سراہا اور دوطرفہ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور دفاعی تعاون میں پیش رفت کا اعتراف کیا۔ چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر حمایت کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ جنرل شاہد شمشاد مرزا نے 11ویں بیجنگ ژیانگ شان فورم میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو کی۔