- الإعلانات -

زیکا وائرس کی فوری تشخیص کرنے والا ٹیسٹ دریافت "امریکہ”

ہوسٹن: امریکی سائنسدانوں نے زیکا وائرس کی بیماری کی فوری تشخیص کرنے والا ٹیسٹ دریافت کرلیا، ٹیسٹ سے وائرس کی تصدیق اب ایک ماہ کی بجائے محض ایک دن میں ہوسکے گی۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہوسٹن میتھوڈسٹ اسپتال اور ٹیکساس کے چلڈرن اسپتال کے ماہرین نے بتایا کہ نیا دریافت شدہ ٹیسٹ مشتبہ مریض کے خون، پشاب، ریڑھ کی ہڈی اور امنیوٹک فلوڈ میں زیکا وائرس کا پتہ چلا سکتا ہے۔

بیلور کالج آف میڈیسن کے ماہر پیٹر ہوٹز نے کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ خطہ بھر میں زیکا وائرس پر قابو پانے کے حوالہ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔