- الإعلانات -

دنیا کےبڑے سگریٹ ساز ادارے کا سگریٹ بند کرنے کا اعلان

دنیا کےبڑے سگریٹ ساز ادارے کے مالک فلپ مورس نے کہا ہے کہ وہ کچھ عرصے میں سگریٹ بنانا بند کردیں گے ، اس کی جگہ بہت کم نقصان دہ متبادل لایا جارہا ہے۔

دنیا کے دوسرے بڑے سگریٹ ساز فلپ مورس نے یہ بات برطانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی۔انکی کمپنی نے برطانیہ میں ’’ آئی کیو او ایس ‘‘ نام کا سگریٹ متعارف کرایا ہے۔

یہ سگریٹ تمباکو کو جلائے گا نہیں بلکہ تمباکو کو ملنے والی حدت سے دھواں نکلا کرے گا، جس کے نتیجے میں سگریٹ میں ٹاکسنز کی مقدار 90 فیصد تک کم ہوجائے گی۔

یہ سگریٹ جاپان، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ میں پہلے ہی دستیاب ہے۔برطانوی ریڈیو کے مطابق فلپ موریسن انٹرنیشنل اس سگریٹ کی تیاری میں تین کھرب تیس ارب روپے خرچ کرچکا ہے۔