خاص خبریں

PTI بدترین سیاسی انتقام کے راستے پرچل رہی ہے،وزیراعظم

نگران سیٹ اپ؛ وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے،عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی بدترین سیاسی انتظام کی اپنی منفی روش پر کار بند ہے،4سال آپ یہ سب کر کے دیکھ چکے ہیں،سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔وزیراعظم نے گرفتار رکن قومی اسمبلی محمد اشرف سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب،ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر نا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔سیاسی انتقام سے مخالفین کو دھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri