QAU–HEC قومی یوتھ سیمینار 2026: نوجوان اور پاکستان کا مستقبل
قائدِاعظم یونیورسٹی (QAU)، اسلام آباد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے اشتراک سے قائدِاعظم یونیورسٹی، اسلام آباد میں قومی یوتھ سیمینار بعنوان “Youth and the Future of Pakistan” منعقد کیا۔ سیمینار میں پالیسی سازوں، تعلیمی قائدین، میڈیا نمائندگان اور طلبہ کو یکجا کیا گیا جہاں نوجوان قیادت، ڈیجیٹل شہریت، ادارہ جاتی اعتماد اور قومی یکجہتی جیسے اہم موضوعات پر غور و خوض کیا گیا۔
کلیدی مقررین میں ڈاکٹر عمر سیف، ڈاکٹر فوزیہ وقار، جناب طلعت حسین اور پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (SI) شامل تھے۔ تقریب میں نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی بطور مہمانِ اعزاز جبکہ محترمہ وجیہہ قمر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔
اس موقع پر دو قومی سطح کے تخلیقی مقابلہ جات کا باضابطہ آغاز کیا گیا:
•مختصر ویڈیو مقابلہ: “Pakistan in Our Hearts; Stories that Bind Us”
•مصوری مقابلہ: “The Canvas of National Cohesion”
مقابلہ جات میں شرکت کے لیے تحریقات/اندراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ حتمی نتائج اور کامیاب امیدواروں کا اعلان 24 مارچ 2026 کو کیا جائے گا۔ دونوں مقابلوں کے فاتحین کو نقد انعامات دیے جائیں گے۔
اہمیت:
یہ سیمینار نوجوانوں کی شمولیت کو پالیسی مکالمے، اعلیٰ تعلیم اور ذمہ دار میڈیا طرزِ عمل سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ اس نے قومی یکجہتی کے فروغ میں ڈیجیٹل شعور، شہری ذمہ داری اور ادارہ جاتی اعتماد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس اقدام نے نوجوانوں کی عملی شرکت کے لیے مؤثر مواقع فراہم کیے، جو تعمیری اظہار، تخلیقی مہارت اور مثبت قومی بیانیے کے فروغ کے ذریعے مشترکہ قومی شناخت کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔



