- الإعلانات -

کورونا وائرس ، امریکی صدر کا اقدامات کا دفاع

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی آلات اور ساز و سامان کی کمی کے یے ریاستوں کے گورنروں کو ذمہ ٹھہرایا اور وائرس سے نمٹنے کے اپنے طریقہ کار کا دفاع کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران کہا کہ انتظامیہ اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کا منصوبہ بنا رہی ہے کیوں کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ رک گیا ہے۔ ٹرمپ نے ایسی افواہوں کو بھی رد کیا کہ وہ ڈاکٹر انتھونی فاوسی کو ان کے عہدے سے فارغ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکا میں کووڈ انیس کے مریضوں کی مصدقہ تعداد 5 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ ساڑھے 23 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں