- الإعلانات -

دس دن میں تعمیر ہونے والے ووہان شہر کے ہسپتال کی صورت حال کیسی اور وہاں پر اب کیا ہو رہا ہے؟تفصیل جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے صدرمقام ووہان میں وبا ءختم ہونے پر عارضی ہسپتال کی سرگرمیاں بدھ کے روز بند کر دی گئی ہیں۔ووہان لے شین شان (تھنڈر گاڈ مانٹین) ہسپتال نوول کروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے10یوم میں تعمیر کیا گیا تھا۔ چینی میڈیا کے مطابق قومی صحت کمیشن کے عہدیدار جیا یا ہوئی نے 11اپریل کو کہا تھا کہ ہو شین شان اور لے شین شان ہسپتالوں میں موجودنوول کروناوائرس کے مریضوں کوبہترین سہولیات کیلئے 15اپریل تک ووہان کے 4بڑے ہسپتالوں میں منتقل کردیاجائے گا، جیا نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ شہر میں بہترین طبی سہولیات کے حامل 4ہسپتالوں میں مریضوں کاموثر علاج معالجہ ہوگا۔مقامی محکمہ صحت نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وسطی چین کے صوبہ ہوبے میں منگل کے روز نوول کروناوائرس کا کوئی نیا مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا۔