- الإعلانات -

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے آزادکشمیر بھر کے تاجران کے نمائندگان کی ملاقات

 وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے آزادکشمیر بھر کے تاجران کے نمائندگان نے ملاقات کی۔جس میں تاجران نے 18 اپریل کو مارکیٹس کھولنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان پر مکمل اعتماد ہے وہ جو فیصلہ کرینگے قبول ہوگا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ تاجر برادری کی تکالیف اور پریشانیوں کا احساس ہے،بازاروں کو مکمل بند نہیں رکھنا چاہتے، احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کاروبار شروع کرنے کا طریقہ کار طے کریں گے،آہستہ آہستہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو معمول زندگی کی طرف لانا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تاجران ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف خود بھی کارروائی کریں،آزادکشمیر بھر میں مالکان سے اپیل کرتا ہوں کہ لاک ڈاون کے پیش نظر دوکانوں کا کرایہ معاف کریں۔