- الإعلانات -

سعودی وزارت کا عمرہ زائرین کے لیے حج سے قبل آخری تاریخ کا اعلان

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے رواں سال حج سے قبل عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت کے مطابق ’توکلنا‘ اور ’اعتمرنا‘ ایپ پر عمرہ اجازت نامے 23 جون تک دستیاب ہیں، اس کے بعد عازمین حج کی سہولت کے لیے عمرہ کے خواہشمندوں کو مزید اجازت نامے نہیں دیے جائیں گے۔

سعودی میڈیا اطلاعات کے مطابق عمرے کے لیے اجازت ناموں کے اجرا کی تاریخ میں 26 دن کی توسیع کی گئی تھی ، لیکن اب اجازت ناموں کا اجرا مناسک حج کے ایام مکمل ہونے کے بعد 19 جولائی سے  دوبارہ کیا جائے گا۔