نیلم: آزاد کشمیر کے علاقے نیلم میں موجود خوبصورت سیاحتی مقام وادی سیماری کے جنگلات میں پُراسرار بیماری پھیل گئی، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔وادی سیماری کے جنگلات پُراسرار بیماری کی لیپٹ میں آگئے، جس کے باعث کئی کلومیٹر پر پھیلے اخروٹ اور جڑی بوٹیوں سمیت دیگر پھلوں کے ہزاروں درخت خشک ہورہے ہیں۔علاوہ ازیں درختوں کے پتے بھی زرد پڑ گئے جبکہ بیشتر سے پتے از خود بھی جھڑ گئے ہیں۔ پُراسرار بیماری کے باعث گھنے جنگلات ویران ہوگئے ہیں جبکہ درختوں میں سفید جالے بھی آگئے ہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگلات میں فنگس کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے سرسبز وادی اجڑ گئی ہے۔
علاقائی
آزاد کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام کے جنگلات میں پُراسرار بیماری پھیل گئی
- by Daily Pakistan
- جولائی 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 433 Views
- 2 سال ago