لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی صدارت آل سیکرٹریز کانفرنس ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میں کسی سیاسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔
میڈیا نے بتایا کہ کامران افضل نےکہا کہ سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی افسر کی مدت پوری نہیں ہونے دی جاتی، وزیراعظم سے ملاقات کرکے درخواست کی کہ میری خدمات واپس لی جائیں تو شہبازشریف نےکہاتھا کہ 13ستمبر تک کسی اورکوچیف سیکرٹری تعینات کردیں گے۔
میڈیا کے مطابق کامران علی افضل نے ملاقات کو الوداعی قرار دیا اور کہا کہ میں نے کوشش کی افسران کے ساتھ ٹیم بن کر کام کیا جائے لیکن حالات ایسے نہیں پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں۔
پاکستان
خاص خبریں
اس حکومت کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتا، چیف سیکٹری پنجاب
- by Daily Pakistan
- ستمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 363 Views
- 2 سال ago