پاکستان جرائم

اسلام آباد ائیر پورٹ پرسعودیہ جانے والے ملزم  کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نےاسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی

اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں اسلام آباد ائیر پورٹ پرسعودیہ جانے والے ملزم  کے پیٹ سے  ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد۔کیپسولز کا مجموعی وزن 530گرام ہے۔جبکہ ایک اور کاروئی کے دوران جی ٹی روڈ جہلم پر کارروائی کرتے ہوئے کار سےبھاری مقدار میں منشیات برآمد۔منشیات میں 13کلو چرس اور 4 کلو 800 گرام افیون شامل ہے۔
3 خواتین سمیت چار مُلزمان گرفتار۔حیدرآباد میں کارکے خُفیہ خانوں سے22 کلو 500 گرام چرس برآمد ۔شکارپور اور یدرآباد کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار ۔بلاول چورنگی کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی 2 ملزمان سے 5کلو چرس برآمد۔ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے