دنیا

امریکی صدر جوبائیڈن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ حملے کی مذمت

امریکی صدر جوبائیڈن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ حملے کی مذمت

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص زیر حراست ہے۔اپنے بیان میں جو بائیڈن نے سابق صدر کی حفاظت کو یقینی بنانے پر سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کسی بھی قسم کے سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے