ایران نے خیبر شکن میزائلوں کی اسرائیل پر بارش کردی، تل ابیب بڑی تباہی
تہران :ایرانی پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے تل ابیب پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر ایک ساتھ درجنوں ڈرونز اور میزائل داغے۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب کی فضائی صورتحال دکھانے والے ایک لائیو کیمرے کو حملے کے دوران اچانک نیچے سڑک کی جانب موڑ دیا گیا تاکہ آسمان میں داخل ہونے والے ایرانی میزائلوں کی تصاویر نشر نہ ہو سکیں۔ اسی دوران شہر میں حملے کے وقت سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔
دوسری جانب ایرانی ڈرونز نے خلیج عمان میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ روسی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز خلیج کے علاقے سے دور چلا گیا۔
ادھر منامہ میں دو ہوٹلوں اور ایک رہائشی عمارت کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خاص خبریں
دنیا
ایران نے خیبر شکن میزائلوں کی اسرائیل پر بارش کردی، تل ابیب بڑی تباہی
- by Daily Pakistan
- مارچ 6, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 20 Views
- 10 گھنٹے ago

