متحدہ عرب امارات میں یوم پاکستان کی عوامی تقریب نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مختلف دھڑوں کو ایک چھت تلے اکٹھا کیا۔تقریب کا اہتمام ڈائنامک پاکستان فورم نے کیا تھا۔دبئی میں مقیم سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، امریکہ سے آئے ہوئے سابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ بابرغوری اور پاکستان سے ایم کیو ایم کے ایک اور سینئر رہنما عامر خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تینوں رہنماوں نے مل کر یوم پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد رہنماو نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔افطار ڈنر میں ایم کیو ایم پاکستان، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے دیگر کئی رہنما بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ مقامی کمیونٹی کی شخصیات بھی موجود تھیں۔
پاکستان
ایم کیو ایم کے مختلف دھڑے دبئی میں ایک چھت تلے جمع
- by Daily Pakistan
- مارچ 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 391 Views
- 10 مہینے ago