پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے ورکرز کو قربانی کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے: زرتاج گل

بانی پی ٹی آئی نے ورکرز کو قربانی کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے: زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ورکرز کو قربانی کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بشری بی بی کے سیل کو تالے لگائے گئے ہیں، ان سے ملاقات نہیں کرنے دیتے۔پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے ظلم کا ہر ضابطہ توڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بشری بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں، اس کے باوجود بھی ان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے