بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی جلد رہائی یقینی بنائیں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جیلوں اور تھانوں سے نہیں ڈرتی، لگتا ہے رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ اور خواجہ آصف کو کسی نے نہیں بتایا کہ علی امین نے اٹک کراس کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی کے پی نے جعلی وفاقی حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزرا کو پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کے لیے بٹھا دیا گیا ہے۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی یقینی بنائیں گے، بیرسٹر سیف
- by Daily Pakistan
- ستمبر 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 642 Views
- 4 مہینے ago