سابق خاتون اول بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہو گئی، بشری بی بی کے آج شوکت خانم میں چیک اپ کرائے جانے کا امکان ہے۔بشری بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بشری بی بی کو شدید انفیکشن کے باعث کان سے خون آ رہا ہے، ان کے آج مزید ٹیسٹ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کا آج شوکت خانم پشاور میں چیک اپ کا بھی امکان ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے پہلے بنی گالہ پہنچیں اور پھر پشاور روانہ ہو گئی تھیں، بشری بی بی وزیراعلی خیبرپختونخوا ہائوس کی انیکسی میں رہائش پذیر ہیں۔
پاکستان
بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ، چیک اپ کا امکان
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 99 Views
- 5 مہینے ago