کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے سیاح ٹریفک حادثہ میں جا ن کی با زی ہا ر گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ایران سے پا کستان میں داخل ہو نے والے پرتگا لی سیاح کی موٹر سائیکل پاک ایران شاہراہ پر چاغی کی تحصیل دالبندین کے علا قے تالو اور بارہ تاگزی لانڈھی کے قریب مخالف سمت سے آ نے والی پک اپ سے ٹکرا گیا۔حادثے کے نتیجے میں پرتگال سے تعلق رکھنے والا سیاح موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ گاڑی میں سوار 2افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پرتگا لی سیاح اور زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاقائی
بلوچستان میں پرتگالی سیاح ٹریفک حادثے میں ہلاک
- by Daily Pakistan
- اگست 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 496 Views
- 1 سال ago