بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر اسکولوں کو ای میلز میں بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔بھارتی حکام کے مطابق دھمکی آمیز ای میل پر 3 اسکولوں کی تلاشی لی گئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9 دسمبر کو 44 اسکولوں کو گمنام دھمکی آمیز ای میلز کو پولیس نے جھوٹا قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ 9 دسمبر کو بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 40 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد طلبہ کو گھر واپس بھیچ دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بم کی دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ اسکولوں کی عمارتوں کے اندر متعدد بم نصب کیے گئے ہیں۔مذکورہ ای میل میں لکھا ہوا تھا کہ بم چھوٹے ہیں اور بہت اچھی طرح سے چھپے ہوئے ہیں، جنہیں ناکارہ بنانے کے لیے 30000 ڈالرز کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل میں لکھا تھا کہ بموں سے عمارتوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا تاہم ان کے پھٹنے سے بہت سے لوگ زخمی ہو سکتے ہیں۔
دنیا
بھارت ، ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 68 Views
- 5 دن ago