آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل میچ سنسی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر جیت گیا اور عالمی چیمپئن بن گیا۔بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا۔بارباڈوس میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔اس سے پہلے بارباڈوس میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے فائنل میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر ایڈن مرکرام الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم کے 23 رنز کے مجموعی اسکور پر یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرگئیں، کپتان روہت شرما 9 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے رشبھ پنت بھی کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ پھر بھارت کو تیسرا نقصان تب ہوا جب مڈل آرڈر بیٹر سوریا کمار یادو آئے مگر وہ بھی 3 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل نے بہترین کمبینیشن کا مظاہرہ کیرتے ہوئے 54 گیندوں پر 72 رنز کی پارٹنرشپ کی اور بھارت کا اسکور 106 تک پہنچایا مگراکشر پٹیل31 گیندوں پر 47 رنز بنا کر رن آٹ ہو گئے۔بھارت کے 177 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں۔کوئنٹن ڈی کک اور ٹرسٹن ٹبس نے تیسری وکٹ پر 58 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ٹرسٹن ٹبس 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے تیز اننگز کھیلیں اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کھیل
بھارت ٹی 20 کرکٹ کا سلطان بن گیا ، ناقابل شکست ٹیم انڈیا نے 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- by Daily Pakistan
- جون 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 250 Views
- 6 مہینے ago