لاہور: تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر الیکشن کا لائحہ عمل بنانے کی دعوت دے دی۔ تحریک انصاف کے سنئیر نائب صدر چوہدری فوادحسین، سینیئر رہنما پرویز خٹک اور مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر الیکشن کا لائحہ عمل بنائیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بات ہوگئی ہے انہوں نے آئندہ انتخابات پر گفت و شنید کے لیے کل جماعتی کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ دو دنوں میں ہمارے پانچ سو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، صدیق جان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔سینیئر رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے کہا کہ ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں، کل جماعتی کانفرنس کا ایک ہی ایجنڈا الیکشن ہوگا، حکومت الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے، اگر الیکشن نہیں ہوا تو ملک میں امن و امان قائم نہیں ہوسکے گا۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ عمران خان اور کارکنان پرقتل کے مقدمات قابل قبول نہیں، پولیس نے کارکنوں پر تشدد کیا، کیا حکومت افراتفری چاہتی ہے۔
پاکستان
تحریک انصاف کی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت
- by Daily Pakistan
- مارچ 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 353 Views
- 2 سال ago