ڈراما سیریل “خانی” سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید اور اُن کے شوہر گلوکار عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے۔اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ اب اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔دوسری جانب عمیر جسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔عمیر جسوال نے دوست کی شادی کے بعد عُمر بھی ادا کیا تھا، عُمرے کی ادائیگی کے دوران بھی اُن کے ساتھ اہلیہ ثناء جاوید نہیں تھیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، ایک صارف نے کہا کہ “طلاق کی وجہ ثناء جاوید ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی طلاق ہوگئی؟ افواہوں نے زور پکڑ لیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1028 Views
- 1 سال ago