محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کو لاہورمیں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے،جمعہ اور ہفتہ کو لاہور میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی ہیاتوار سے جمعرات تک ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہوسکے گی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق تیل، ادویات، کھانے اور اسپتال کے سامان والے ٹرکوں پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا،فیصلے کا اطلاق 8 نومبرسے31 جنوری تک ہوگا، محکمہ ماحولیات پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پاکستان
جمعہ،ہفتے کو لاہور میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی عائد
- by Daily Pakistan
- نومبر 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 46 Views
- 2 مہینے ago