زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے چکلالہ گیریڑن میں شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہداءکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔صدر آصف علی زرداری نے میر علی حملے کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے بہادر بھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
پاکستان
دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینگے ، صدر کا وزیرستان حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت
- by Daily Pakistan
- مارچ 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 263 Views
- 10 مہینے ago