راولپنڈی وومین چیمبر اینڈ کامرس میں نئے سال 2022-2023کے لئے عہدیداران کا چناؤ بخوبی اختتام پذیر ہو گیا۔ جس کے بعد رفعت شاہین صدر، صبوحی حسین سینئر نائب صدر، راحت جبیں نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ جبکہ ایچ آر کیلئے نورین طارق، زبیدہ اور عمارہ امجد کو منتخب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی وومین چیمبرا ٓف کامرس کے آفس میں نئے آفس بیئررز کیلئے پولنگ ہوئی۔پولنگ انتہائی خوشگوار رہی۔ تمام ممبران نے نو منتخب قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تقریب میں نومنتخب ایگزیکٹو ممبران منتہیٰ شاہ رخ، فرح شیخ،کرن ناز، ودیگر خواتین بھی شریک تھیں۔ تقریب کی صدارت فاونڈر پریذیڈنٹ عاصمہ کنول اور سابق صدر نیلم خالد چوہدری نے کی۔ اس موقع پر نیلم خالد چوہدری اور عاصمہ کنول نے ممبران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔ نیلم خالد چوہدری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح نو منتخب قیادت چیمبر اور خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔
علاقائی
راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے عہدیداران کا انتخاب رفعت شاہین صدر، صبوحی حسین سینئر نائب صدر، راحت جبیں نائب صدر منتخب ہو گئیں
- by Daily Pakistan
- ستمبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 775 Views
- 3 سال ago