چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدام قابل تعریف،سود سے پاک معیشت سے ملک تیزی سے ترقی کریگا،میری سودکے خلاف جدوجہد25سال پرمحیط ہے،جماعت اسلامی کی بھی سودی نظام کیخلاف جدوجہدقابل تعریف ہے،ہمیں اسلام کے منافی ہراقدام سے بچنے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں،ہماری معیشت سو دی نظام میں جکڑی ہوئی ہے،اس سے نکلناچاہئے،ملک لانگ مارچ یادھرنوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں کیا۔چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کاسودکیخلاف اقدام قابل تعریف ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈارمبارکباد کے مستحق ہیں،سودسے پاک معیشت ہونے سے ملک تیزی سے ترقی کرے گا،میری سودکے خلاف جدوجہد25سال پرمحیط ہے،جماعت اسلامی کی بھی سودی نظام کیخلاف جدوجہدقابل تعریف ہے،ہماری معیشت سو دی نظام میں جکڑی ہوئی ہے،اس سے نکلناچاہئے،میں نے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرسپریم کورٹ میں اپیلیں پیش کیں،ہمیں اسلام کے منافی ہراقدام سے بچنے کی ضرورت ہے،ہمیں اللہ کی ذات پھربھروسہ رکھناچاہئیے ہم اس مشکل سے نکل آئیں گے،ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت لانگ مارچ یادھرنوں کامتحمل نہیں ہوسکتا،عوام احتجاج کے باعث شدیدمشکلات سے دوچارہیں،آرمی چیف کی تعیناتی کوایشو نہیں بناناچاہئیے،وزیراعظم کافل کورٹ بنچ کیلئے سپریم کورٹ کوخط لکھناخوش آئندہے،لوگ سپریم کورٹ پراعتماد کرتے ہیں،ملک کی بہتری کیلئے اچھاکام ہوناچاہئیے،جوڈیشل کمیشن کاقیام بہت ضروری ہے،حقائق پتہ چل جائیں گے،ملکی بقا وسلامتی کودارومداربھی جوڈیشل کمیشن کے قیام میں ہے۔رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف ندیم قریشی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے ساتھ غلط ہورہا ہے،عمران خان نے لانگ مارچ سے قبل حملے کے با رے میں بتادیاتھا،جنوبی پنجاب کے عوام نے ہمیشہ ہربڑی تحریک میں حصہ لیا،جنوبی پنجاب کے عوام تحر یک انصاف کی کال پرلبیک کہیں گے،حکومت جتنے غلط اقدام ا ٹھائے گی نقصان اسے ہی اٹھاناپڑے گا،انھوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ کاصحافت کے میدان میں وسیع تجربہ ہے،نیازی صاحب آپ پاکستان کی سیاست پرگہری نظررکھتے ہیں،حکومت الیکشن کے انعقادکومزیدلیٹ کرکے مسائل سے دوچارہوگی،الیکشن نہ ہونے سے ملک مزیدبحران سے دوچارہوگا،ہمارے دورحکومت میں ملک کی برآمدات میں قابل قدراضافہ ہوا،ہماری حکومت میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا۔ماہرقانون امان اللہ کنرانی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فل کورٹ بنچ کاکسی ایشوپربیٹھاخوش آئندہے،کمیشن کامطلب کسی مسئلے کی انکوائری کرناہوتاہے،کمیشن معاملے پرفیکٹ فائنڈنگ کرکے حکومت کواطلاع کرتا ہے،عدالت آئین وقانون کے مطابق فیصلے کرتی ہے،ملک کوبحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزاپناکرداراداکریں،تمام معززجج صاحبان بیٹھ کرمسئلے کاحل نکال لیں گے،پاکستان کی بقاوسلامتی کی خاطر اسٹیک ہولڈرزمل بیٹھ کرفیصلہ کریں،تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کرمسائل کوٹیبل پرحل کریں،افہام وتفہیم سے پاکستان کے مسائل کاحل ممکن ہے،حکومت کاسودسے پاک معیشت کیلئے کوشش قابل تحسین ہے،نیازی صاحب آپ کی سودکیخلاف جنگ سب کیلئے مشعل راہ ہے،اپوزیشن جماعتیں بھی کمیشن کیلئے اپنی سفارشات پیش کرسکتی ہیں۔
پاکستان
خاص خبریں
علاقائی
سود سے پاک معیشت سے ملک تیزی سے ترقی کریگا،میری سودکے خلاف جدوجہد25سال پرمحیط ہے ایس کے نیازی
- by Daily Pakistan
- نومبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2045 Views
- 2 سال ago