دنیا

شام ، باغیوں کا سرکاری فوج کیلئے عام معافی کا اعلان

شام ، باغیوں کا سرکاری فوج کیلئے عام معافی کا اعلان

شام میں بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنے والے باغیوں نے سرکاری فوج کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق اپوزیشن تحریک کے اہم رہنما محمد البشیر کو عبوری انتظامیہ کا سربراہ بنا دیا گیا۔باغیوں کی جانب سے بشارالاسد دور کے وزیرِ اعظم غازی الجلالی کو پرامن انتقال اقتدار میں تعاون اور بیرون ملک شام کے سفیروں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب سے روس میں شامی سفارت خانے پر شام کا نیا پرچم لہرا دیا گیا۔دمشق آنے والی سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور یونان نے شامی پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کام روک دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے