دنیا

شام نے فلسطینی رہنما طلال ناجی کو بے دخل کر دیا، اماراتی اخبار

شام نے فلسطینی رہنما طلال ناجی کو بے دخل کر دیا، اماراتی اخبار

اماراتی اخبار کے مطابق شام سے فلسطینی رہنما طلال ناجی کو بیدخل کیا گیا ہے۔ دمشق سے اخبار کے مطابق فلسطینی رہنما طلال ناجی پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے سربراہ ہیں۔ طلال ناجی موجودہ فلسطینی صدر محمود عباس کے سیاسی مخالف ہیں، شام میں طلال ناجی نے فلسطینی پناہ گزینوں پر مشتمل یروشلم بریگیڈز گروپ بھی بنایا تھا۔
اماراتی اخبار کے مطابق شام میں متعدد فلسطینی گروپس سرگرم تھے، تاہم شام کی موجودہ حکومت نے فلسطینی گروپس کو اردن، لبنان اور ایران بھیج دیا ہے۔
اماراتی اخبار کے مطابق فلسطین لبریشن فرنٹ، فتح الانتفاضہ، فلسطینی پاپولر اسٹرگل فرنٹ کے رہنما بھی شام سے جا چکے ہیں۔ اماراتی اخبار کے مطابق موجودہ شامی حکومت نیصرف محمود عباس کے گروپ الفتح کو دفتر کھولنے کی اجازت دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے