خاص خبریں

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاﺅس خالی کردیا ، کیاکیا لیکر گئے ؟ جانیں

مختصرترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے اور بہت بڑی تباہی سے بچایا،وزیراعظم

اسلام آباد: شہباز شریف نے انوار الحق کی بطور نگران وزیراعظم کی تقرری کی بعد وزیراعظم ہاﺅس خالی کردیا ، وہ وزیراعظم ہاﺅس سے صرف اپنا ذاتی سامان لیکر گئے ہیں ، انہوں نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہاﺅس کے عملے سے الوداعی ملاقات بھی کی ۔قبل ازیں صدر مملکت نے انوار الحق کی بطور نگران وزیراعظم تقرری کی سمری پر دستخط کیے ۔ وزیراعظم شہبا زشریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مشترکہ طورپر دستخط کرکے ایڈوائس صدر کو بھجوائی تھی ۔اس حوالے سے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ان کے دیئے ہوئے نام پر شہباز شریف نے اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے