خاص خبریں

صدر نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی

صدر نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی

اسلام آباد: صدر مملکت نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔اس سلسلے میں ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھ کر کہا گیا کہ صدرمملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی مزید خدمات درکار نہیں۔ایوان صدرنے گریڈ22کی افسر حمیرہ احمد کو صدر مملکت کی سیکرٹری مقرر کرنے کی سفارش کردی۔ایوان صدر کے مطابق کل کے واضح بیان کے پیش نظر ایوان صدر نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔ایوان صدر نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط میں کہا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں،لہٰذا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس کی 22گریڈ کی افسر ،حمیرہ احمد کو بطور صدر مملکت کی سیکرٹری تعینات کیا جائے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اس وقت جڑنوالہ میں ہیں ان کی واپسی پر انہیں خط سے آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے